Wednesday 19 May 2021

تیرے حق میں یہ بھلا ہے اللہ جانتا ہے ‏

مرا جو بھی مسئلہ ہے اللہ جانتا ہے 
اچھا ہے یا برا ہے اللہ جانتا ہے 

مجھ پر میرے عزیزوں شک کی نظر نہ ڈالو
نہیں کوئ معاملہ ہے اللہ جانتا ہے 

میری بات تیرے دل پر بڑی نا گوار گزری 
تیرے حق میں یہ بھلا ہے اللہ جانتا ہے 

میرے دل میں تو ہی تو ہے میرا دل دکھانے والے 
کیا یہی میری سزا ہے اللہ جانتا ہے 

مجھے لے گئ کہاں تک میرے دوستوں کی سازش
میرے راز سب عیاں ہے اللہ جانتا ہے 

مجھ سے جدا ہوا تو میری جان لے گیا وہ 
پھر بھی میری دعا ہے اللہ جانتا ہے 

تمہیں خوش رکھے خدارا میرا دل جلانے والے 
کیوں کہوں میں بے وفا ہے اللہ جانتا ہے 

تیری بات تجھ سے حسؔرت تیرے یار کہ نہ پائے 
کس بات کا گلہ  ہے اللہ جانتا ہے 

فرینک حسؔرت

No comments:

Post a Comment

तुम शायद सबकुछ भूल गये..........

*तुम शायद सबकुछ भूल गए जब बात हमारी होती थी.........२* वो चाँद कभी होले - होले आग़ोश में यूँ आ जाता था मैं उसका चेहरा पढ़ता था मैं उसका सर सहल...